کار سرکار میں مداخلت، مقدمے میں گواہ کو پیش کرنے کی ہدایت

June 19, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مقامی عدالت نے ملیر میں تجاوزات آپریشن کیخلاف ایم نائن موٹروے بلاک کرنے اور کار سرکار میں مداخلت کے مقدمے میں آئندہ سماعت پر گواہ کو ہر صورت پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ کراچی ملیر کورٹ میں عدالت کے روبرو ملیر میں تجاوزات آپریشن کے خلاف ایم نائن موٹروے بلاک کرنے اور کارسرکارمیں مداخلت کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ حلیم عادل شیخ اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت کے روبرو مقدمے کا گواہ پیش نہیں ہوسکا۔ عدالت نے سماعت 10 جولائی تک کے لئے ملتوی کردی۔ عدالت نے حلیم عادل شیخ کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔