روشن علی کلہوڑو کے انتقال پر منظور رضی اور دیگر کا اظہار تعزیت

June 19, 2021

کراچی(آئی این پی) ریلوے ورکرز یونین کے مرکزی چئیرمین منظور احمد رضی سابق کونسلر جاوید لطیف ،احمد عجیب خان ،عوامی ورکرز پارٹی کے رہنماءجمیل شاہد ایڈوکیٹ ،پاکستان ٹریڈ یونین فیڈریشن کی صدر محترمہ کنیز فاطمہ نے فیڈریشن سندھ کے صدر اور عوامی ورکرز پارٹی لاڑکانہ کے رہنما روشن علی کلہوڑو کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محنت کش ایک اچھے رہنما سے محروم ہوگئے، منظور رضی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔