اسٹاک مارکیٹ، بڑے بروکر ہاؤسز کی خریداری سے تیزی، 81 پوائنٹس کا اضافہ

June 19, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مالیاتی اداروں اور بڑے بروکرہاوسز کی جانب سے منتخب خریداری سے کاروباری ہفتے کے اختتام پر تیزی ریکارڈ کی گئی ، کے ایس ای100انڈیکس میں81پوائنٹس کا اضافہ ہوا ، 54.81 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت بڑھ گئی ، سرمایہ کاری مالیت میں 20ارب 4کروڑ 91لاکھ روپے کا اضافہ ہوا ، تاہم کاروباری حجم 32.93 فیصدگھٹ گیا ، تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز مالیاتی اداروں اور بڑے بروکرز کی منتخب خریداری سے منفی رحجان تبدیل ہو گیااور اتار چڑھاؤ کے بعد اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس 81.04پوائنٹس کے اضافے سے 48238.67 پوائنٹس پر آگیا ، کے ایس ای30 انڈیکس 4.56پوائنٹس بڑھنے کے بعد 19425.65پوائنٹس اور آل شیئرز انڈیکس 79.32 پوائنٹس کے اضافے سے 32869.23 پوائنٹس پر بند ہوا، مجموعی طور پر 405 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا، 222کے بھاو بڑھ گئے ، 163 کے بھاو میں کمی اور 20کے بھاو مستحکم رہے ،مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 20ارب 4 کروڑ 91 لاکھ 49ہزار روپے بڑھنے کے بعد 8394 ارب 67 کروڑ 65 لاکھ 48ہزار روپے ہو گئی ، جمعہ کو کاروباری حجم جمعرات کی نسبت 36کروڑ 68لاکھ 66ہزار شیئرز کی کمی سے 75 کروڑ 5لاکھ 61ہزار شیئرز رہا ،کاروباری حجم کے لحاظ سے ہم نیٹ ورک ،ورلڈ کال، بائیکو پیٹرولیم ، یونٹی فوڈ ، اور سلک بینک نمایاں رہے ۔