غیرملکی سرمایہ کاری 3 ارب 92 کروڑ 46 لاکھ ڈالر کی سطح تک پہنچ گئی

June 19, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مئی 2021 میں مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری 18 کروڑ 83 لاکھ ڈالر کے ساتھ رواں مالی سال کے پہلے گیارہ ماہ کی مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری 3 ارب 92 کروڑ 46 لاکھ ڈالر کی سطح تک پہنچ گئی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق مئی 2021 میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی مالیت 18 کروڑ 83 لاکھ ڈالر رہی ۔مئی 2021 میں پورٹ فولیو سرمایہ کاری سے 48 لاکھ ڈالر کا انخلاء دیکھا گیا غیرملکی پبلک انویسٹمنٹ سے 52 لاکھ ڈالر نکالے گئے۔ رواں مالی سال جولائی تا مئی کے دوران مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری 3 ارب 92 کروڑ 46 لاکھ ڈالر رہی ۔رواں مالی سال کے گیارہ ماہ میں مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری میں 107 فیصد اضافہ ہوا۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری کی مالیت ایک ارب 89 کروڑ 49 لاکھ ڈالر رہی تھی ۔رواں مالی سال کے گیارہ ماہ میں مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری ایک ارب 75 کروڑ ڈالر رہی۔ رواں مالی سال کے گیارہ ماہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 27.7 فیصد کم رہی گزشتہ مالی سال کے پہلے گیارہ ماہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری 2 ارب 42 کروڑ ڈالر رہی تھی رواں مالی سال کے پہلے گیارہ ماہ میں پورٹ فولیو سرمایہ کاری 19.5 فیصد کمی سے منفی 28 کروڑ 50 لاکھ ڈالر رہی ۔رواں مالی سال کے پہلے گیارہ ماہ میں غیرملکی پبلک انویسٹمنٹ 2 ارب 46 کروڑ 79 لاکھ ڈالر رہی۔