نرسز کے عالمی دن پر بی براؤن کی جانب سے ایف پی سی سی آئی میں سیمینار

June 19, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر)نرسز کے عالمی دن کے موقع پر بی براؤن کی جانب سے ایف پی سی سی آئی میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی اشفاق احمد میمن کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے دوران فرنٹ لائن میں نرسز کے کردار کا کوئی متبادل نہیں ہے، کووڈ 19 کے دوران نرسنگ کا شعبہ فرنٹ لائن پر رہا ہے۔ بی براؤن پاکستان کے ایم ڈی ڈاکٹر ظفر ہاشمی نے کہا کہ کورونا کی صورت میں ساری دنیا نے دیکھا کہ نرسنگ اسٹاف کس طرح اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر سب سے آگے مریضوں کے ساتھ کھڑے رہا۔ ایف پی سی سی آئی کے صدر میاں ناصر حیات مگوں نے کہا کہ بلاشبہ نرسوں کا کردار ناقابل فراموش ہے ۔اس موقع پر ڈاکٹر عبدالباری کا کہنا تھا کہ دنیا میں فلپائن اور تھائی لینڈ کی نرسز کی بات کی جاتی ہے لیکن پاکستان کی نرسز کی خدمات کو بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ ڈاکٹر قیصر سجاد کا کہنا تھا کہ نرسز ان معاملات میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں۔تقریب سےایف پی سی سی آئی کے نائب صدر ذوالفقار لاکھانی، ڈاکٹر سارہ سلمان،ڈاکٹر ڈیسی نسیم نے بھی خطاب کیا ۔