جنگ سے ایک دہائی میں عالمی بے دخلی دگنا ہوگئی، اقوام متحدہ

June 19, 2021

جنیوا (اے ایف پی)اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ بحران اور جنگ سے ایک دہائی میں عالمی بے دخلی دوگنا ہوگئی؛ کووڈ 19 پابندیوں سے توقع کی گئی تھی کہ یہ بے دخلی محدود ہوجائے گی۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس وبائی مرض کے باوجود پچھلے سال جنگ اور ظلم و ستم سے فرار ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافہ جاری رہا جبکہ عالمی بے دخلی 82 ملین سے زیادہ ہوگئی جو ایک دہائی قبل کے اعداد و شمار سے دوگنی ہے۔ اقوام متحدہ کی مہاجر ایجنسی کی ایک تازہ رپورٹ میں بے دخلی کے عالمی اعداد و شمار ظاہر کئے گئے ہیں جو پہلے ہی 2019 میں ریکارڈ توڑنے والے سال کے بعدانسانیت کے پورے ایک فیصد کو بے گھر کرکے 2020 میں 30 لاکھ کے لگ بھگ تک بڑھ گئے ہیں۔