نئے طیارے 737 میکس 10 کی امریکا میں پہلی آزمائشی پرواز

June 19, 2021

کراچی(افضل ندیم ڈوگر )طیارہ ساز کمپنی بوئنگ کے نئے ماڈل کے بوئنگ سیریز کے سب سے بڑے طیارے 737 میکس 10 نے جمعہ کو امریکہ میں اندرون ملک پہلی آزمائشی پرواز کی جو سوا دو گھنٹے سے زائد دورانیہ پر مشتمل تھی۔ امریکہ کی رجسٹریشن این 27751 کا یہ طیارہ نومبر 2019 میں تیار کرلیا گیا تھا تاہم مبینہ طور پر کورونا وائرس بحران کی وجہ سے یہ لاونج روکی گئی تھی۔ اس طیارے نے امریکہ کی واشنگٹن اسٹیٹ کے رینٹن میونسپل ایئرفیلڈ سے مقامی وقت کے مطابق جمعہ کی صبح 10 بجکر 7 منٹ پر پہلی اڑان بھری۔ اس پرواز کو فلائٹ نمبر بی او ای 101 الاٹ کیا گیا تھا۔ طیارے نے زیادہ سے زیادہ 25 ہزار فٹ کی بلندی پر اور زیادہ سے زیادہ 630 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کیا۔