چینی سائنسدانوں کا نر چوہے کو حاملہ کرنے کا دعویٰ، آپریشن سے بچوں کی پیدائش

June 19, 2021

بیجنگ(جنگ نیوز)چینی سائنسدانوں نے مرد کو حاملہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ چینی سائنسداں کئی سال سے اس پر تحقیق کر رہے تھے جس کا اب مثبت نتیجہ سامنے آیا ہے۔میڈیا ذرائع کے مطابق چین میں سائنسدانوں نے تحقیق کے دوران ریٹ ماڈل کے تحت نر چوہے کے جسم پر تجربات کیے گئےاور سرجری کے ذریعے اس میں مادہ کے جسم سے نکالی گئی بچہ دانی کولگاگیا۔ بعد ازاں نر چوہے کو حاملہ کر کے آپریشن کے ذریعہ بچے پیدا کروائے گئے۔ اس تحقیق کے بعد اب مستقبل میں مردوں کے حاملہ ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ انفوارس کی رپورٹ کے مطابق اس تحقیق کے بعد اب ایسے ٹرانسجنڈر جو بچے پیدا کرنا چاہتے ہیں، ان کو مدد ملے گی۔ مذکورہ تجربہ شنگھائی کی نول میڈیکل یونیورسٹی میں کیا گیا ہے۔ اس میں محققین نے مادہ چوہوں کے جسم سے بچہ دانی کو باہر نکالا اور پھر اسے نَر چوہے کے جسم میں لگا دیا۔ اس ٹرانسپلانٹ کے بعد نَر کو حاملہ کر اس کی ڈیلیوری آپریشن کے ذریعہ کروائی گئی۔ اس ریسرچ کو چار مراحل میں پورا کیا گیا اور مکمل عمل کو ’ریٹ ماڈل‘ بتایا گیا۔ لیکن اس کی کامیابی کی شرح محض 3.68 فیصد ہی بتائی گئی ہے۔ اگرچہ کہ نَر چوہے میں تجربہ بہت کامیاب رہا اور اس نے 10 بچے پیدا کیے۔ چین کے سائنسداں اب ’ریٹ ماڈل‘ کو انسانوں پر آزمانے کی کوشش میں ہیں۔ ایسا پہلی بار ہوا ہے جب کہ تجرباتی طور پر نَر کو حاملہ کیا گیا۔ چوہے پر ہونے والے اس تجربہ سے اب اس کے انسانوں میں کامیاب ہونے کی امید کافی بڑھ گئی ہے اس سے قبل این وائی یو اسکول آف میڈیسین نے ٹرانسجنڈر کے لیے بھی ایسا ایک تجربہ کیا تھا۔ اس میں ایسے ٹرانسجنڈر جو حاملہ ہونا چاہتے ہیں، اپنے یوٹرس (بچہ دانی) کی سرجری نہیں کرواتے اور مردانہ جسم اختیار کرنے کے باوجود حاملہ ہو جاتے ہیں۔