اقلیتوں کے حقوق کیلئے حکومت پر دبائو بڑھایا جائے ، جے سالک

June 19, 2021

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) ورلڈ مینارٹی الائنس کے چیئر مین جے سالک نےنیشنل پریس کلب میں اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئےکہا کہ میری خواہش ہے کہ ہم سب ملکر کام کریں اور اقلیتوں کے حقوق کے لیے حکومت پر دبائوبڑھائیں ۔ پاکستان مینارٹیز فورم کے جنرل سیکرٹری آصف جان نے کہا کہ ایک آواز ہو کر اپنے مسائل کے لیے آواز بلند کریں۔ اہل کتاب ونگ کے صدرجمیل کھوکھر نے کہا سینٹری ورکرز کے ادارے پرائیویٹ کر دیے گئے۔شکیل انجم،شہباز چوہان نے بھی خطاب کیا۔