عام شخص کوسزااوراشرافیہ کو این آر او دینے سے لاقانونیت پھیل رہی ہے ، طارق سلیم

June 19, 2021

راولپنڈی ( نیو زرپورٹر )امیرجماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاہے کہ عام شخص کوسزااوراشرافیہ کو این آر او دینے سے لاقانونیت پھیل رہی ہے ۔ اسلامی تعلیمات کی روشنی میں قانون سازی ناگزیرہے۔بدکاری کے مجرموں کو سرعام سنگسارکرنے اورفحاشی کی روک تھام کے ذریعے ہی ایسے جرائم پرقابو پایاجاسکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے 70نئے ارکان جماعت اسلامی کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔امیرضلع راولپنڈی سیدعارف شیرازی،ضلعی سیکرٹری محمدعثمان آکاش ودیگرذمہ داران نے بھی خطاب کیا۔صوبائی سیکرٹری اطلاعات انعام الحق اعوان،نائب امیرضلع سیدعزیر حامد،صدرجےآئی یوتھ ضلع راولپنڈی ملک عمران خان سمیت دیگرذمہ داران وکارکنان بھی اس موقع پر شریک ہوئے۔ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاکہ عام غریب فردکوسزااوراشرافیہ کوNROدینے سے ملک میں افراتفری اورلاقانونیت کوفروغ مل رہا ہے،عمران خان اور تحریک انصاف،احتساب،ایک کروڑ نوکریاں،50کروڑگھروں کے وعدے پربرسراقتدارآئے لیکن کپتان نے اپنے دوستوں کوعہدے بانٹنے،نوازنے اور این آراودینے کے علاوہ کوئی نمایاں کارنامہ سرانجام نہیں دیا.۔ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاکہ جماعت اسلامی کی تنظیم وسعت اختیارکررہی ہے۔