بلوچستان ہائیکورٹ بار کا الیکشن شیڈول 3 دن میں جاری کیا جائے‘پاکستان بار کونسل

June 19, 2021

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) پاکستان بار کونسل نےبلوچستان ہائی کورٹ بار کے الیکشن کا شیڈول تین دن کے اندر جاری کرکے پولنگ 17 جولائی کو کرانے کے احکامات جاری کردیئے بلوچستان ہائی کورٹ بارکےانتخابات ہرسال ہوتے ہیں لیکن دوسال سے انتخابات نہیں ہوئے گزشتہ سال ستمبر میں بلوچستان بار کونسل نے ہائی کورٹ کے الیکشن کرانے کے لیے ہائی کورٹ بار کو وقتا فوقتاً احکامات دئیے لیکن اس پر کوئی عمل نہیں ہوا جس پر بلوچستان بار کونسل نے الیکشن کے انعقاد کے لیے الیکشن بورڈ تشکیل دےکر باقاعدہ شیڈول جاری کیا جسے ہائیکورٹ بار کے صدر نے پاکستان بارکونسل میں چیلنج کررکھا تھاگزشتہ روز پاکستان بار کونسل کی اپیلٹ کمیٹی برائے بلوچستان نے ہائی کورٹ بار کے صدر کی اپیل پر فیصلہ سناتے ہوئے تشکیل شدہ الیکشن بورڈ کو ہدایت دیں کہ وہ تین دن کے اندر الیکشن شیڈول جاری کرکے17جولائی کو پولنگ کرائے اپیلٹ کمیٹی نے بلوچستان بار کونسل کو بھی احکامات جاری کیےکہ وہ ہائی کورٹ سبی اور تربت سرکٹ بینچز کے الیکشن کا انعقاد بھی فوراً کرائے اس کے ساتھ ساتھ تمام ڈسٹرکٹ بارز کے الیکشن بھی جلد ‘ بار کونسل ایکٹ اور رولز کے تحت ہر سال بروقت الیکشن منعقد کرانےاور بار کونسل کے ایکٹ اور رولز پر عملدرآمد کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں۔