مظلوم و محکوم طبقات کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کی ،جمعیت نظریاتی

June 19, 2021

کوئٹہ(آن لائن)جمعیت علمائے اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی پریس سیکرٹری عبدالستار چشتی نے ڈی سی خضداربشیربڑیچ کی خصوصی دلچسپی سے600لیویزاہلکاروں کے پاسنگ آئوٹ پریڈ کے انعقاد اورسیکڑوں اہلکاروں کوان کے اپنے علاقوں کو روانہ کرنے پرشکریہ اداکرتے ہوئے کہاہےکہ جمعیت نظریاتی ہرمظلوم کےلیے ہرفورم پرآواز بلند کرے گی۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے خضدارسینٹرمیں ٹریننگ حاصل کرنیوالے لیویز اہلکاروں کے خاندانوں کے وفدسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔وفد نےجمعیت نظریاتی کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ جمعیت علمائےاسلام نظریاتی نے تقریبا3ماہ قبل ٹریننگ مکمل ہونے کے باوجودپاسنگ آئوٹ پریڈنہ ہونےپر میڈیاپربھرپورآوازاٹھائی تھی۔ علاوہ ازیںڈی سی خضدارسے بھی رابطہ کیاتھا۔عبدالستار چشتی نے کہاکہ جمعیت علمائےاسلام نظریاتی پاکستان تمام مظلوم طبقات چاہیے وہ عوام ہویاسرکاری ملازمین ہم ہرمظلوم کے ساتھی ہیں یہ ہماراکسی پراحسان نہیں بلکہ ہمارابشمول ہرسیاسی جماعت کافرض ہے کہ وہ ہر مظلوم کی آوازبن کرارباب اقتدارواختیارتک ان کی آوازپہنچائیں۔انہوں نے کہاکہ انہوں نے کہاکہ یقیناًبلوچستان ایک پسماندہ صوبہ ہے اگرحکومت صحیح معنوں میں اپنی ذمہ داریاں پوری کرے توعوام کے مسائل خودبخودحل ہونگے۔انہوںنے کہاکہ جمعیت علمائےاسلام نظریاتی پاکستان کی واحدجماعت ہے جس نے ہمیشہ مظلوم ومحکوم طبقات کے لیے حقوق کے لیے آواز بلند کی ہے ۔