آسٹریلیا: نیوساوتھ ویلز میں کورونا کےدو مقامی کیسز رپورٹ

June 19, 2021

آسٹریلیا کی ریاست نیوساوتھ ویلز میں کورونا کے دو مقامی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔

وزیراعظم آسٹریلیا کا کہناہے سرحدیں کھولنے کی کوئی جلدی نہیں، سرحدیں کھولنے سےقبل کورونا ویکسین کی موثریت کا تحمل سے جائزہ لینا ہوگا۔

آسٹریلیانے مارچ 2020 میں کورونا وائرس کے سبب ملکی سرحدیں بند کی تھیں۔

دوسری جانب جرمن چانسلر اور فرانسیسی صدر نے یورپی یونین سے کورونا کے سبب بند سرحدیں دوبارہ کھولنے سے قبل مشاورت کا مطالبہ کرتےہوئے کہا ہے کہ یورپی یونین کورونا وائرس کی نئی قسم سے تحفظ کیلئے اقدامات کرے۔

پرتگال کےشہرلزبن میں تین روز کیلئے سفری پابندیاں عائد کردی گئیں ہیں جبکہ کینیڈا میں امریکاسمیت دنیا بھر میں غیرضروری سفرپر عائد پابندی میں 21 جولائی تک توسیع کردی گئی ہے ۔