انڈونیشیا : سیکڑوں میڈیکل ورکرز ویکسین لگوانے کے باوجود کورونا کا شکار

June 19, 2021

انڈونیشیا میں 350 سے زائد ڈاکٹرز اور میڈیکل ورکرز ویکسین لگوانے کے باوجود کورونا کا شکار ہوگئے۔

چند ویکسینز کی افادیت کے حوالے سے وائرس کی زیادہ متعدی اقسام کے باعث تشویش میں اضافہ ہوا ہے۔

وسطی جاوا کے ضلع کوڈوس کے ہیلتھ آفس کے سربراہ نے کہا کہ بیشتر ورکرز میں وائرس کی معمولی علامات ہیں اور انہوں نے خود کو گھر میں آئسولیٹ کر لیا ہے ۔