شعیب اختر لوگوں کی کونسی بات نہیں سُنتے؟

June 19, 2021

راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے اس بات کے بارے میں بتادیا جو وہ کسی کی نہیں سنتے۔

شعیب اختر نے مائیکرو بلاگنگ ٹوئٹر پر اپنی تصویر شیئر کی جس میں وہ کرکٹ گراؤنڈ میں موجود ہیں اور باؤنڈری پر انگریزی زبان میں لکھا ’Please Slow Down‘ جس کا مطلب ہے ’'مہربانی کرکے آہستہ ہو جائیں۔‘

سابق کرکٹر نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ وہ بات ہے جو لوگ مجھے ہمیشہ کہتے ہیں لیکن میں کبھی نہیں سُنتا۔‘

اُنہوں نے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’میں نے تو آپ کو اپنی اُس بات کے بارے میں بتادیا جو میں کبھی سُنتا نہیں ہوں، اب آپ مجھے اپنے بارے میں بتائیں۔‘

شعیب اختر کے پوچھنے پر ایک صارف نے کہا کہ ’مجھے ہمیشہ صبح جلدی اُٹھنے کا کہا جاتا ہے لیکن میں نہیں اُٹھتا۔‘

ایک صارف نے کہا کہ ’مجھے کہا جاتا ہے پیار محبت کے چکر میں نہ پڑو لیکن میں کسی کی نہیں سُنتا۔‘

بی بی نامی صارف نے کہا کہ ’مجھے غصہ کم کرنے کی نصیحت دی جاتی ہے لیکن میں نے پھر بھی غصہ کرنا ہوتا ہے۔‘

نعمان نامی صارف نے کہا کہ ’مجھے تو ہمیشہ پڑھائی کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔‘

شعیب اختر کے ٹوئٹ پر اُن کے مداحوں کی جانب سے دلچسپ جوابات دینے کا سلسلہ جاری ہے۔