پروین رحمان قتل کیس: جے آئی ٹی رپورٹ عدالت میں جمع، مزید گواہان طلب

June 19, 2021

ڈائریکٹر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) بابر بخت نے کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) میں اورنگی پائلٹ پروجیکٹ کی ڈائریکٹر پروین رحمان قتل کیس کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) کی رپورٹ جمع کروادی۔

اے ٹی سی کراچی میں اورنگی پائلٹ پروجیکٹ کی ڈائریکٹر پروین رحمان کے قتل کیس کی سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران ڈائریکٹر ایف آئی اے بابر بخت کا بیان قلم بند کرلیا گیا۔

بابر بخت کی جانب سے جے آئی ٹی رپورٹ بھی عدالت میں جمع کروادی گئی ہے۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر کیس کے مزید گواہوں کو طلب کرتے ہوئے سماعت 5 جولائی تک ملتوی کردی۔