چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ عاطف بخاری نے استعفیٰ دیدیا

June 19, 2021

عاطف بخاری نے بورڈ آف انویسٹمنٹ کے چیئرمین کی حیثیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

ایک بیان میں عاطف بخاری نے کہا کہ میں نے بورڈ آف انویسٹمنٹ کی چیئرمین شپ سے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دیا ہے۔

پی ٹی آئی کی حکومت میں اب تک بورڈ آف انویسٹمنٹ کے 3 چیئرمین تبدیل ہوچکے ہیں۔

نئے چیئرمین کی دوڑ میں 2 سابقہ چیئرمین زبیر گیلانی اور ہارون شریف کے نام زیر غور ہیں۔

ہارون شریف ستمبر 2018ء اور زبیر گیلانی جو 2019ء میں بطور چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ میں فرائض انجام دے چکے ہیں۔