خیبر پختونخوا کے بجٹ کو عوام نے سراہا ہے، تیمور سلیم جھگڑا

June 19, 2021

خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے بجٹ کو عوام نے سراہا ہے، ایم ایز کا بجٹ 9 ارب روپے سے بڑھا کر 15 ارب کردیا گیا۔

پشاور میں پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے تیمور جھگڑا نے کہا کہ بجٹ میں اعداد وشمار حقیقت پر مبنی ہیں۔

تیمور جھگڑا نے کہا کہ وفاقی حکومت نے فنڈز کی ادائیگی کے سلسلے میں وعدہ کیا ہے، بلین ٹری سونامی کے لئے خاطرخواہ فنڈز حکومت نے دیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں کے لئے صوبائی حکومت خاطرخواہ فنڈز جاری کررہی ہے۔

تیمور جھگڑا نے کہا کہ بجلی کے نظام میں بہتری لانے کے لئے ماضی میں توجہ نہیں دی گئی، وفاق نے پن بجلی کے خالص منافع کی ادائیگی میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔