بہنوئی نے دوستوں کے ساتھ مل کر زیادتی کا نشانہ بنایا، لڑکی کا الزام

June 19, 2021

سانگھڑ میں مبینہ طور پر لڑکی سے اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے، زیادتی کرنے والا کوئی اور نہیں بلکہ اس کا اپنا بہنوئی نکلا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی شکایت پر 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ والدین نہیں ہیں، بہن کےساتھ رہتی ہوں۔

لڑکی نے الزام عائد کیا کہ بہنوئی نے دوستوں کے ساتھ مل کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایک ملزم گرفتار کر لیا گیا، جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کا میڈیکل کروایا جارہا ہے۔