سعودی فضائیہ نے حوثیوں کے 7 ڈرون تباہ کردیئے

June 19, 2021

سعودی فضائیہ نے حوثی باغیوں کی جانب سے داغے گئے 7 بارودی ڈرون تباہ کردیئے ہیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حوثیوں نے آج ہفتہ کو سعودی عرب کے جنوبی علاقے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔

اس حوالے سے اتحادی افواج کے ترجمان نے بتایا کہ حوثیوں نے جنوبی علاقے کی شہری آبادی اور سرکاری تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لیے ایک کے بعد ایک 7 ڈرون داغے۔

ترجمان کے مطابق بروقت کارروائی کرتے ہوئے حوثی ڈرونز کو فضا میں ناکارہ بنادیا گیا۔