سعودی عرب میں کورونا کے مزید 1153 کیسز، 13 اموات

June 19, 2021

سعودی عرب میں کورونا وائرس کے مزید 1153 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ مملکت میں کورونا کے باعث 13 مریض انتقال کرگئے۔

سعودی وزارت صحت کے مطابق سعودی عرب میں کورونا مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 73 ہزار 112 ہوگئی۔

وزارت صحت کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں 24 گھنٹوں میں 13 مریض انتقال کرگئے۔

وزارت صحت کا مزید کہنا ہے کہ مملکت میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 7 ہزار 663 ہوگئی ہے۔