اْشنا شاہ کی ہنزہ میں آلودگی کی نشاندہی کرنیوالی کینڈین وی لاگر پر تنقید

June 20, 2021

کراچی (این این آئی)معروف اداکارہ اْشنا شاہ نے ہنزہ میں آلودگی کی نشاندہی پر کینڈین وی لاگر روزی گیبریل کو کھری کھری سْنادیں۔ حال ہی میں کینیڈین وی لاگر روزی گیبریل نے ہنزہ سمیت پاکستان کے دیگر سیاحتی مقامات پرآلودگی کی نشاندہی کرتے ہوئے ان جگہوں کو صاف ستھرا رکھنے کی اپیل کی تھی اور اس ضمن میں اْنہوں نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک طویل پوسٹ بھی شیئر کی تھی۔کینیڈین وی لاگر روزی کی اس پوسٹ کو جہاں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سراہا گیا تو وہیں خوبرو اداکارہ اْشنا شاہ نے وی لاگر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ اْشنا شاہ نے کہا کہ ʼہمیں خود کو ٹھیک کرنے کے لیے آپ کی بالکل بھی ضرورت نہیں ہےʼ۔اداکارہ نے مطالبہ کیا کہ اب حکومتِ پاکستان کو یوٹیوبرز کو ویزوں کا اجرا روک ہی دینا چاہیے۔