شیکھر سمن اپنی والدہ کی موت پر غمزدہ

June 20, 2021

ممبئی (این این آئی)بولی وڈ اداکار شیکھر سمن اپنی والدہ کی موت پر غمزدہ ہیں، ان کی والدہ گذشتہ روز چل بسی تھیں۔ اس سے قبل انھوں نے ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی تھی اور اطلاع دی تھی کہ انکی والدہ سخت علیل ہیں۔اپنے ٹوئٹر پر انھوں نے تحریر کیا کہ میری پیاری ماں جن سے میں اس دنیا میں سب سے زیادہ محبت کرتا تھا وہ گزشتہ روز اس دنیا سے چلی گئیں۔ان کے انتقال سے میں خود کو یتیم اور ٹوٹا ہوا محسوس کررہا ہوں۔ ماں آپ کا شکریہ کہ آپ ہم سب کے ساتھ ہر وقت رہیں، میں اپنی آخری سانسوں تک آپ کی کمی محسوس کرونگا۔ ان تمام افراد کا شکریہ جنھوں نے میری ماں کے انتقال پر دعائیں دیں۔