بولی وڈ کے متعدد اسٹار آج بھی کرائے کے اپارٹمنٹ میں رہتے ہیں

June 20, 2021

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی شہر ممبئی کو خوابوں کا شہر قرار دیا جاتا ہے لیکن لاکھو ں مداحوں کے دلوں میں گھر بنانے والے کئی شوبز اسٹار بھی آج بھی کرائے کے اپارٹمنٹ میں رہ رہے ہیں اور ان کے نام بھی سامنے آگئے ۔

فلم ’ویلکم ‘میں ڈان کی بہن کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ کترینہ کیف نے جب سےفلم انڈسٹری میں قدم رکھا ہے تب سے وہ کرائے کے اپارٹمنٹ میں ہی رہ رہی ہیں۔

کترینہ کیف ممبئی کے سلور سیڈ اپارٹمنٹ میں مقیم ہیں، اداکارہ ماہانہ کرایہ 15 لاکھ روپے ادا کرتی ہیں۔

فلم ’کہو نا پیار ہے‘ سے بولی وڈ میں قدم رکھنے والے اداکار ریتک روشن بھی کرائے کے اپارٹمنٹ میں رہتے ہیں، ان کے پڑوس میں اکشے کمار کا بنگلہ ہے، ریتک روشن ماہانہ 8 لاکھ 25 ہزار روپے کرائے کی مد میں ادا کرتے ہیں۔

سری لنکن نژاد بھارتی اداکارہ جیکلین فرنینڈیس نے فلم ’مڈر‘ میں عمران ہاشمی کے ساتھ اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ جیکلین فرنینڈیس بھی ممبئی میں مقیم ہیں اور ماہانہ 6 لاکھ 78 ہزار روپے کرایہ ادا کرتی ہیں۔

اداکارہ سنی لیون نے جب بولی وڈ میں قدم رکھا تو انہیں رہائش کے حوالے سے کافی پریشانی ہوئی، اداکارہ سیلنا جیٹلی نے سنی لیون کے اس مسئلے کو حل کیا اور انہیں کرائے پر اپارٹمنٹ مل گیا۔

تاہم حال ہی میں سنی لیون نے 16 کروڑ روپے سے اپنا ذاتی اپارٹمنٹ خرید لیا ہے، ان کے پڑوس میں اداکار امیتابھ بچن کا اپارٹمنٹ ہے۔