مقدمات کی سماعت سیشن عدالت میں ہونی چاہیے، حلیم عادل شیخ کی درخواست

June 20, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت نے حلیم عادل شیخ اور دیگر کیخلاف پی ایس 88 ضمنی انتخاب اور تجاوزات کے آپریشن میں مداخلت اور ہنگامہ آرائی کے مقدمات میں آئندہ سماعت پر تمام ملزمان اور تفتیشی افسر کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی، ہفتے کو سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نےمقدمات کی سماعت کی، دوران سماعت حلیم عادل شیخ اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے، جبکہ شریک ملزم غلام احمد پیش نہیں ہوسکے، ملزمان کے وکیل کا عدالت میں کہنا تھا کہ 4 ماہ گزر جانے کے باوجود ملزمان کو مقدمہ کی نقول فراہم نہیں کی جاسکی، دوران سماعت حلیم عادل شیخ کی جانب سے عدالت میں درخواست جمع کروائی گئی، درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ یہ کیسز دہشتگری کے زمرے میں نہیں آتے، انکی سماعت سیشن عدالت میں ہونی چاہیے، عدالت نے استغاثہ کے وکلا کو 12 جولائی کے لیئے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔