سی این جی اسٹیشنز اور صنعتوں کو گیس کی بندش باعث تشویش ہے، حافظ نعیم

June 20, 2021

کراچی (اسٹا ف رپورٹر )امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے سوئی سدرن گیس کمپنی کی طرف سے سی این جی اسٹیشنز اور صنعتوں کو گیس کی فراہمی بند کرنے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صنعتی علاقوں میں گیس کاکم پریشر اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کراچی کے صنعتکاروں کو تنگ کر کے قدرتی گیس کے متبادل کے طور پر آر ایل این جی مہنگے داموں فروخت کرنے کا منصوبہ ہے، گرمیوں میں بھی گیس کی سپلائی میں کمی کرکے صنعتکاروں کو پریشان کیا جارہا ہے یہ رویہ ترک نہ کیا گیا تو جماعت اسلامی صنعت کاروں سے مل کر آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی، انہوں نے کہاکہ سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی میں باربار تعطل کے باعث اس صنعت سے وابستہ لوگوں کا کاروبار تباہ ہوگیا ہے اور بندش سے پبلک ٹرانسپورٹ اور عام صارفین بھی شدید متاثر ہورہے ہیں۔