سندھ سمیت پاکستان کے عوام کے مفاد میں کام کرتے رہینگے، مرتضیٰ وہاب

June 20, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت کے ترجمان ومشیر قانون بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے پروپیگنڈے اور سازشوں کے باوجود پیپلزپارٹی بھرپور قوت کے ساتھ عوام میں موجود ہے، پیپلزپارٹی سندھ سمیت پاکستان کے عوام کے مفاد میں کام کرتی رہے گی، ایس او پیز پر عملدرآمد سے کورونا مثبت کیسز کی شرح میں کمی ہورہی ہے، ایم کیوایم اپنی سیاست کو بچانے کے لئے تفریق کو پروان چڑھارہی ہے، ہم نے تفریق اور منفی سیاست کا خاتمہ کیاسندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 28جون سے سندھ بھرکی درگاہیں کھل جائیں گی، لوگ ایس اوپیزکاخیال رکھیں، پرائمری اسکولزبھی کھل رہے ہیں، شہری خود کوویکسینیٹ کروائیں تاکہ اس وبا سے محفوظ رہیں، نئے سال میں شہری نئی سڑکیں انڈرپاسزاورفلائی اوورزبنتے دیکھیں گے سندھ حکومت اپنے فنڈز کو استعمال کرتے ہوئے یہ کام کررہی ہے ،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کبھی نہیں دیکھا کہ حکومت قومی اسمبلی میں احتجاج کرے، گالم گلوچ کی سیاست نہیں ہونی چاہئے۔