ڈکیتی اور لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان گرفتار

June 20, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان رینجرز اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر اورنگی ٹائون کے علاقے میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور لوٹ مار کی متعدد وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان سعود عرف لالی اور نور محمد عرف منی کو گرفتار کرکے دو مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کر لیں ۔