طاہر عزیز کی خوش دامن کا انتقال، سوئم آج ہوگا

June 20, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نوید الزماں کی والدہ اور جنگ کراچی کے سنیئر رپورٹر طاہر عزیز کی خوش دامن ہفتے کو مقامی اسپتال میں انتقال کرگئیں، نماز جنازہ اور تدفین میں عزیز واقارب،صحافیوں نے بڑی تعداد میں شر کت کی، انہیں ماڈل کالونی قبرستان میں سپر د خاک کیا گیا، مرحومہ کے سوئم کے سلسلے میں اتوار کو بعد نماز عصر تا مغرب مر حومہ کی رہائش گاہ ماڈل کالونی میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا ہے۔