سید ضمیر عباس حسنی کی مجلس چہلم آج ہوگی

June 20, 2021

کراچی ( پ ر) انجینئر وسیم عابدی کے مطابق آل عبا ٹرسٹ کے منیجنگ ٹرسٹی سید ضمیر عباس حسنی کی مجلس چہلم آج بعد نماز مغربین مسجد امام بارگاہ آل عبا میں منعقد ہوگی۔ قرآن خوانی کے بعد علامہ ریاض جوہری مجلس سے خطاب کرینگے جبکہ تنظیم کارواں نجف نوحہ خوانی کریگی۔