نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے باپ اور بیٹا جاں بحق، ایک شخص کی لاش ملی

June 20, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر )ناردرن بائی پاس پر تیز رفتار نامعلوم گاڑ ی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 28سالہ راز محمد اور 12سالہ محمد عمر زخمی ہوگئے جو سول اسپتال منتقل کرنے کے دوران راستے میں ہی دم توڑ گئے،دونوں آپس میں باپ اور بیٹا تھے ، کریم آباد ابواکالج خلیلیہ مسجد کے قریب گراونڈ سے 55 سالہ حسین کی لاش ملی، قائد آبادکے علاقے مسلم آباد نورمسجد کے قریب نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 40 سالہ حمیداللہ زخمی ہو گیا ۔