جنسی زیادتی اور ویڈیوز بنانے کا الزام، ملزم جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

June 20, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) جوڈیشل مجسٹریٹ نے کم عمر بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ اور بد فعلی کی ویڈیوز بنانے کے الزام میں گرفتار تحریک انصاف کےذمہ دار عبداللہ سیال کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے، تفتیشی افسر نے موقف اختیار کیا کہ ملزم کا تعلق کسی منظم گروہ سے ہونے کا اشارہ ملتا ہے، لہذا اس گروہ کا سراغ لگا کر دیگر ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیئے ملزم کا جسمانی ریمانڈ جاری کیا جائے۔