عاطف بخاری بورڈ آف انوسٹمنٹ کی چیئرمین شپ سے مستعفی

June 20, 2021

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ)عاطف بخاری نے بورڈ آف انوسٹمنٹ کے چیئرمین کی حیثیت سے استعفیٰ دیدیا ہے۔وہ 14 ماہ تک اس عہدہ پر اپنے فرائض انجام دیتے رہے،زرائع کے مطابق انہوں نے اس سلسلہ میں وزیر اعظم سے بھی ملاقات کی تھی، عاطف بخاری نے کہا کہ میں نے بورڈ آف انوسٹمنٹ کی چیئرمین شپ سے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دیا ہے۔پی ٹی آئی کی حکومت میں اب تک بورڈ آف انوسٹمنٹ کے 3چیئرمین تبدیل ہوچکے ہیں۔