راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل، تحقیقاتی ٹیم نے 16 ہاؤسنگ سوسائٹیز کو نوازنے کے ثبوت حاصل کرلئے

June 20, 2021

لاہور (نیوز رپورٹر) راولپنڈی رنگ روڈ سکینڈل انکوائری میں اینٹی کرپشن تحقیقاتی ٹیم نے 16 ہاؤسنگ سوسائٹیز کو نوازنے کے ثبوت حاصل کر لیے۔ذرائع نے بتایا کہ بااثر افراد کے کہنے پر راولپنڈی رنگ روڈ کے ڈیزائن میں تبدیلی کی گئی، جس کا مقصد اس منصوبے کے اردگرد موجود نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو فائدہ پہنچانا تھا، اس کے نتیجے میں قومی خزانے کو 25ارب روپے کا نقصان ہوا۔ اس سڑک نے جہاں سے گزرنا تھا وہاں لینڈ مافیا اور سرکاری افسران کی ملی بھگت سے ہاؤسنگ سوسائٹیز کی بھرمار کر دی گئی اور پھر ان سے مہنگے داموں زمین خریدی گئی۔