بھارتی شہریوں کو یو اے ای میں داخلے کی اجازت

June 20, 2021


متحدہ عرب امارت نے بھارتی شہریوں کو امارات میں داخلے کی اجازت دے دی۔

عرب امارات سے منظور شدہ ویکسین کی 2 خوراکیں لینے والے بھارتی شہری یو اے ای آسکیں گے۔

کورونا کی منفی رپورٹ لانے پر امارات میں بھی ٹیسٹ کیا جائے گا، فیصلے پر 23 جون سے عمل درآمد ہوگا۔

ادھر بیلجیئم نے ملک میں کورونا وائرس کی بھارتی قسم کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے برطانیہ اور پاکستان سمیت 26 ممالک کو ’بہت پریشان کن‘ ملکوں کی صف میں شامل کرلیا ہے۔