ڈیری فارمز نے 21 جون سے ملک سیل پوائنٹ کھولنے کا اعلان کردیا

June 20, 2021

کوئٹہ(پ ر) بلوچستان ڈیرہ فارمز کا ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت الطاف حسین گجر ہوا جس میں عہدیداروں کے علاوہ ڈیری فارمرز نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ کو جنوری 2021ء میں دودھ کے ریٹ پر نظرثانی کی درخواست دی جس پر تاحال کوئی عمل درآمد نہیں ہوا اور یہ بات غلط ہے کہ ہمیں دسمبر میں ریٹ دیا گیا حالانکہ ہمیں اگست 2020ء میں جو ریٹ دیا گیا وہ بھی لائیو اسٹاک کی 2018ء کی تجزیاتی رپورٹ کے برابر دیا گیا اگر اس بات کو دیکھا جائے تو ہمیں ریٹ تین سال تک نہیں دیا گیا اب ہم نے دیکھا کہ ڈیری فارمنگ کی صنعت دن بدن ختم ہوتی جارہی ہے اور کیمیکل ملک پائوڈر اور ملاوٹ میں کوئٹہ کے لوگ ڈوب رہے ہیں اور مڈل مین اور ملاوٹ مافیا چند روپے کی خاطر لوگوں کی زندگیوں سے کھیل رہی ہے تو ہم نے مجبور ہو کر دودھ کے ریٹ میں اضافے کا اعلان کیا حالانکہ وزیراعظم کا وژن ہے کہ مڈل مین کو ختم کیا جائے جبکہ ہمارے ہاں مڈل مین کو مزید طاقت ور کیا جارہا ہے جس سے ڈیری کی صنعت ختم ہوتی جارہی ہے اور عوام اور ڈیری فارمرز کی حالت کو دیکھتے ہوئے ہم نے ریٹ بڑھانے کا اعلان کیا اور ساتھ ہی ہم نے شہر کے مختلف ایریاز میں ملک پوائنٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کو انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ نے بھی سراہا ہے ہم تندور ایسوسی ایشن کے بھی شکر گزار ہیں انہوں نے ہمیں تعاون کی پیشکش کی ہے اجلاس میں حاجی عبدالباری جدون، حاجی خادم مینگل، حاجی اکبر خلجی، حاجی شاہ محمد لانگو نے اس بات کا تہیہ کیا کہ ہم 21 جون سے ملک سیل پوائنٹ پر فروخت کرینگے جس میں خالص اور معیاری دودھ فراہم کریں گے ہمارے سیل پوائنٹ جان محمد روڈ، کواری روڈ، فقیر محمد روڈ، نواب رئیسانی روڈ، برما ہوٹل، نواں کلی، سبزل روڈ، عالمو چوک، سپنی روڈ اور شہر کے مختلف ایریاز میں ہونگے جو ڈیری فارم ایسوسی ایشن کی ضمانت اور سرپرستی میں کھولے جائینگے۔