مسلح افراد گھر سے ایک کروڑ 84 لاکھ کا سامان لوٹ کر فرار

June 20, 2021

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری تین گاڑیوں ،ایک رکشے 12موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز، مویشیوں اورنقدی جبکہ وفاقی دارالحکومت میں شہری دوگاڑیوں 7موٹر سائیکلوں ، طلائی زیورات اورنقدی سے محروم ہو گئے۔ تھانہ ریس کورس کو سلمان حیدر نے بتایا کہ ہم نےگھر سے میں نے 27 لاکھ روپے کیش اپنی گاڑی میں رکھے تھے اور بنک سے مزید 27 لاکھ 90 ہزار روپے نکلوائے رقم نکلوانے کے بعد میں اور حمزہ اپنی گاڑی پر سی این ڈبلیوبلڈنگ ڈیپارٹمنٹ پیرودھائی موڑ کے لئے روانہ ہوگئے ۔ پشاور روڈ قاسم مارکیٹ اشارہ پر موٹرسائیکل پر سوار3 مسلح ملزموں نے دو فائر کیے جوحمزہ کو لگےجبکہ میری سائیڈ والے نےدو ہوائی فائر کیے اور رقم 54 لاکھ 90 ہزار روپے زبردستی چھین کر فرارہوگئے۔تھانہ ائرپورٹ کو بشیر احمد نے بتایا کہ کام کاج کی غرض سے دو عورتیں آئیں جو الماری سے بہو اور اہلیہ کے10تولے طلائی زیو رات اور 60ہزارروپے لے گئیں۔ تھانہ شالیمار پولیس کو سیکٹرایف ٹین ٹوکے رہائشی محمد امین نے بتایا کہ چار مسلح افراد گھر میں داخل ہو کر نقدی، طلائی زیورات، لیپ ٹاپ، موبائل فونز، ہیوی بائیک ایل آر کیو 4172، گاڑی ایل ای اے 27 کل مالیتی ایک کروڑ 84لاکھ چھین کر لے گئے۔چوری وڈکیتی کی وارداتیں تھانہ ٹیکسلا،تھانہ کینٹ،تھانہ آراے بازار،تھانہ ریس کورس،تھانہ واہ کینٹ ،تھانہ صدرواہ ،تھانہ ویمن،تھانہ گوجرخان ،تھانہ مندرہ ،تھانہ صدربیرونی،تھانہ روات ،تھانہ چونترہ،تھانہ بنی،تھانہ نیوٹاؤن،تھانہ سٹی ،تھانہ صادق آباد، تھانہ سہالہ کی حدود میں ہوئیں۔ تھانہ ویسٹریج نےچیک مالیتی 2کروڑ 60لاکھ اور 17 لاکھ روپے چیک ڈس آنرہونے پردوملزموں کے خلاف مقدمات درج کرلیے