انسداد ڈینگی ایس او پیز خلاف ورزی، 29 مقدمات، 220چالان

June 20, 2021

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ضلعی انتظامیہ نے ڈینگی سیزن کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر انسداد ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ضلع بھر میں کاروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 29ایف آئی آر درج کروا کے خلاف ورزی کے مرتکب 220 افراد کے چالان کر دیئے جبکہ 986 افراد کو نوٹس جاری کرنے کے ساتھ 54عمارتیں سر بمہر کیں، کمشنر راولپنڈی سید گلزار حسین شاہ نے سرکاری دفاتر میں ڈ ینگی لاروا کے ملنے کی اطلاعا ت پر شدید ناپسندیدگی کا اظہار کر تے ہوئے ان تمام دفاتر کو وا رننگ جا ری کر نے کا حکم دیا ہے اور تمام الائیڈ ڈیپارٹمنٹس کو ہدا یت کی کہ اگلے2 ہفتوں میں اپنی کا ر کر دگی کو 100 فیصد بنائیں انسدا ڈ ینگی مہم میں غفلت بر تنے والوں کے خلاف سخت قا نو نی کا روائی کی جائے گی، اس سلسلے میں یہاں ر پورٹ ہو نے والی بو گس سر گر میوں میں ملو ث اہلکا روں کو اظہار و جوہ کا نوٹس بھی جا ری کیا جائے گا یہ ہدایات انہو ں نے کمشنر آفس میں انسداد ڈینگی کیلئے منعقدہ اجلاس میں جاری کیں۔ کمشنر نے کہا کہ انسداد ڈینگی مہم پو را سال جا ری ر ہتی ہے اس کے باوجود اگر ہم اسے کنٹرول نہ کر پا ئیں تو یہ ہماری نااہلی ہو گی۔