کورونا کیخلاف فرنٹ لائن ہیلتھ ملازمین کا اعزازیہ بندر بانٹ کی نذر

June 20, 2021

راولپنڈی(نمائندہ جنگ)محکمہ صحت ضلع راولپنڈی نے حکومت پنجاب کی جانب سے کورونا وبا کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے ہیلتھ ملازمین کے لئے جاری 20 لاکھ روپے سے زائد کا اعزازیہ مبینہ بندر بانٹ کی نذر کرددیا سینکڑوں ملازمین منہ تکتے رہ گئے ، ذرائع کے مطابق کورونا کے آغاز سے آج تک حکومت پنجاب کی جانب سے 4 مرتبہ فرنٹ لائن پر کام کرنے والے سٹاف کے نام پر اعزازیہ جاری کیا گیا اور محکمہ ہیلتھ راولپنڈی نے سٹاف سے اعزازیہ کی رقم بنک میں ٹرانسفر کرنے کے لئے اکائونٹ نمبر تک لئے جب رقم تقسیم کرنے کا وقت آیا تو فرنٹ لائن پر کام کرنے والے سٹاف کو اعزازیہ دینے کے بجائے پر فارمنس ایوارڈ کے نام پر20 لاکھ 70 ہزار780 روپے کی تمام رقم مخصوص سٹاف اور آفس میں کام کرنے والے افسران اور عملے میں بانٹ دی گئی اور ڈینگی سروسز کیلئے ملازمین کو اپنی جیب سے موبائل فون خریدنے کی سختی سے ہدایات جاری کی گئی ہیں جس پر سٹاف نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، کمشنر و ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔