پی آئی اے اور نجی ائیرلائنز کا ایروناٹیکل چارجز میں مزید چھوٹ کا مطالبہ

June 20, 2021

اسلام آباد ( وقائع نگار )کورونا کے باعث دنیا بھر کی طرح پاکستان کی ہوابازی صنعت بھی متاثر ہے ، اندرون ملک جانیوالی پروازوں پر ائیر نیوی گیشن اور ایروناٹیکل چارجزز کی وصولی کے معاملے پرپی آئی اراور تما م نجی ائیر لائیز نے ایروناٹیکل چارجز میں مزید دوسال کی چھوٹ کا مطالبہ کر دیا ،ذرائع کے مطابق ائیر لائنز نے مطالبہ کیا ہے کہ سی اے اے کی جانب سے دوسال تک ملکی ائیر لائنز سے ائیروناٹیکل سمیت دیگرچارجز وصول نہ کئے جائیں ، سی اے اے نے یکم جون سے پروازوں پر لینڈنگ اور ٹیک آف سمیت ایئرپورٹس پر پارکنگ ، بورڈنگ چارجز،جہازوں کو پاور سپلائی اور ٹریمنل نیویگیشن چارجز جبکہ اندرون ملک سفر کرنیوالے مسافروں سے امبارگیشن اور سکیورٹی کی مد میں ٹیکس کی وصولی شروع کردی ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا کے باعث تمام ائیرلائنز کا فضائی آپریشن متاثر ہوا ، کورونا کی ابتداء سے لیکر بڑے پیمانے پر فلائٹس آپریشن بھی معطل رہے جس کے باعث پی آئی اے اور تمام نجی ائیر لائنز متاثر ہوئیں اور تما م ائیر لائنزز کو مجموعی طور پر پندرہ سے 26 ارب روپے سے زائد نقصان کا سامنا رہا جبکہ پرائس وار کی وجہ سے تمام ائیر لائنز کو یومیہ ایک کرورڑ روپے سے زائد کا نقصان ہورہا ہے،ائیر لائنز یو میہ پچاس فیصد فیول کے اخراجات بھی پورانہیں کر پارہیں ، ایک اندازے کے مطابق ائیر بلیو کو ساڑھے سات ارب جبکہ سرین ائیر لائن کو چار ارب روپے سے زائد کا نقصان کا سامنا رہا۔