رحیم یار خان میں مختلف سکیموں پر 2210 ملین خرچ کرنیکا فیصلہ

June 20, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ نے رحیم یار خان میں مختلف سکیموں پر 2210 ملین سے زائد خرچ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پی ایچ ای کی 81 سکیموں پر 5 کروڑ91 لاکھ ہاؤسنگ کی 7سکیموں پر 8کروڑ ایک لاکھ ،دیگر سکیموں پر 1625ملین خرچ کیئے جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب لیاقت علی چٹھہ نے رحیم یار خان میں مختلف سیکموں کا جائزہ اور بریفنگ لینے کے موقع پر لیتے ہوئے کہا۔ اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری ،ڈائریکٹر ٹیکنیکل زائد اقبال، ایکسین ندیم عباس اور ڈائریکٹر فاٹا راؤ شفیق الرحمان بھی موجود تھے۔سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ جاری منصوبوں میں معیار پر بھر پور توجہ دی جائے،تمام ترقیاتی کاموں کو شفاف انداز سے مکمل کیا جائے گا۔اور تمام کاموں کو مقررہ وقت پر مکمل کیا جائے گا۔ اُنھوں نے مزید کہا کہ ڈائریکٹر فاٹاکو ہدایات جاری کر دی گئی ہے۔ کہ جلد ازجلد وزیر اعظم پاکستان کے نیا ہاؤسنگ پروگرام کے لیئے جگہ کا تعین کیا جائے۔ کمرشل فیسوں کی وصولی کے لیئے عملی اقدامات کیئے جائیں۔ کمرشل کئے جانے والے پلاٹوں کے مالکان نوٹس دیئے جائیں۔ جلد ازجلد کمرشل فیس جمع کروائیں جائیں۔