محکمہ صحت ملتان ،گریڈ 4 سے گریڈ 9 کے 16 ملازمین کو مستقل کرنے کے احکامات

June 20, 2021

ملتان(سٹاف رپورٹر )سی ای او ہیلتھ ملتان ڈاکٹر شعیب الرحمان گورمانی نے گریڈ 4 سے گریڈ 9 کے 16 ملازمین کو مستقل کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔نوٹیفیکیشن کے مطابق مڈوائف حمیرا رفیق،میمونہ ارم،ویکسی نیٹرز احمد علی،ریاض حسین،وحید یوسف،محمد عرفان،محمد رضوان،فیصل حسین،فہیم رائو،رحمان گل،محمد عمران کلیم،محمد شوکت،وقاص عزیز،عبدالوحید،محمد نواز،سی ڈی سی سپروائزر ضمیر حسین کو مستقل کیا گیا ہے۔