ایمرسن یونیورسٹی کی دیوار ’روڈ سیفٹی وال‘ قرار ،موٹروے پولیس کی جانب سے معلومات تحریر

June 20, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) موٹروے پولیس نے ایمرسن یونیورسٹی کی دیوار کو روڈ سیفٹی وال قرار دیکر محفوظ سفر سے متعلق معلومات لکھ دی ہیں۔ سیکٹر کمانڈر ایس پی رانا سرفراز احمد نے کہا کہ موٹر سائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ پہنیں موبائل فون استعمال نہ کریں،روڈ سیفٹی دیوار کا مقصد طلباء میں شعور اجاگر کرنا ہے۔ ڈی ایس پی لائنز ہیڈکوارٹر مسرور علی، ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے پروفیسر ڈاکٹر ابرار محی الدین،پی آر او سیکٹر-1 سب انسپکٹر حسان ملک اور طلبہ وطالبات موجود تھے۔