وکلاء کی ہڑتال، سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا

June 20, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) وکلاء کے خلاف ایف آئی آر درج کیے جانے پر ضلع کچہری ملتان میں ہڑتال کی گئی پیشی پر آئے سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ممبر تونسہ شریف بار ایڈووکیٹ حسن خان ملگانی، احمد پور شرقیہ بار کے ممبر ایڈووکیٹ حق نواز میتلا، صادق آباد بار کے ممبر ایڈووکیٹ شاہد شمس کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے خلاف ہڑتال کی گئی۔