عوامی دستکاری ٹریننگ سنٹر سے پاس طالبات میں سرٹیفکیٹس تقسیم

June 20, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) سابق ایس ای اکرم کمبوہ و صدر عبدالستار کمبوہ نے عوا می دستکاری ٹریننگ سنٹر میں عوامی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دستکاری سنٹرز غریب بچیوں کے مستقبل کیلئے اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ دستکاری سنٹر سے پاس ہونیوالی طالبات میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے۔سینئر نائب صدر ملک عبدالوحید کمبوہ،نائب صدر ملک عمر کمبوہ،جوائنٹ سیکرٹری شاہد علی کمبوہ،رکن مجلس عاملہ عبدالرؤف,فنانس سیکرٹری مطیع اللہ کمبوہ، عبدالحنان کمبوہ،محمد اسلم کمبوہ اور ایڈووکیٹ شاہد کمبوہ نے بھی شرکت کی۔سابق ناظم یونین کونسل وحید کمبوہ کی ہمشیرہ کےایصال ثواب کیلئے دعا کرائی گئی۔