واپڈا یونین رہنماؤں کی چیف ایگزیکٹو میپکو سے ملاقات، مٹھائی پیش

June 20, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان واپڈا ہائیڈرو ورکرز یونین کے مرکزی نائب صدر اور زونل چیئرمین محمد خالد نے ریفرنڈم میں کامیابی پر چیف ایگزیکٹو میپکو انجینئر اکرام الحق کو مٹھائی پیش کی۔ریجنل جوائنٹ سیکرٹری محمد یونس ،زونل جوائنٹ سیکرٹری ملک تنویر ،ڈویژنل چیئرمین موسیٰ پاک ڈویژن انصر عباس ،زونل سیکرٹری انفارمیشن شہزاد علی ،ڈویژنل چیئرمین جی ایس او حفیظ اللہ اور ڈویژنل سیکرٹری سٹی ڈویژن مختیار احمد بھی موجود تھے۔