مجلس وحدت مسلمین کا پیراں غائب یونٹ قائم کر دیا گیا

June 20, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) مجلس وحدت مسلمین کا پیراں غائب میں یونٹ کا قیام عمل میں لایا گیا۔ یونٹ کا اجلاس جامعہ شہید مطہری میں منعقد ہوا،صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، ضلعی آرگنائزر فخر نسیم صدیقی، سردار شہباز حیدر گرمانی، محمد رضا مومن، مولانا وسیم عباس معصومی، مولانا شمشاد حسین شمسی، سید عاصم علی جعفری، ملک عمران حیدر، محمد ذوالقرنین حیدر، علی رضاجعفری، سید محمد رضا نقوی اور دیگر موجود تھے۔