راحت فتح علی خان نے اہلیہ کے ساتھ کورونا ویکسی نیشن کروالی

June 20, 2021

لاہور ( جنرل رپورٹر ) معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے کورونا کے خلاف ویکسینیشن کرو الی ہے وہ گزشتہ روز ویکسینیشن کرانے ڈرائیو تھرو ویکسینیشن سینٹر پہنچے،انہوں نے اہلیہ ندا راحت علی خان کے ہمراہ ویکسینیشن کرائی ،راحت فتح علی خان نے ڈرائیو تھرو سینٹر مین پہلے رجسٹریشن کرائی اور بلڈپریشر چیک کرایاانہوں نے اس موقع پرشہریوں کو ویکسینیشن کرانے کی تلقین کی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے راحت فتح علی خان نے کہا کہ موجودہ تناظر میں ویکسینیشن کرانا بہت ضروری ہے،ڈرنے کی بھی کوئی بات نہیں ہے ۔