پامی کی جنرل کونسل نے این ایل ای امتحان کو مسترد کردیا

June 20, 2021

لاہور(جنرل رپورٹر )پامی کی جنرل کونسل نے پاکستان میڈیکل کمیشن کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے این ایل ای امتحان کو مسترد کردیا ۔ پامی جنرل کونسل میں مزیدفیصلہ کیا گیا کہ پی ایم سی ایڈمیشن ریگولیشن، کالجز کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، پامی کالجز انسپکشن، پرفارما، داخلوں سمیت ہر اقدام کا بائیکاٹ کرے گی ۔پامی جنرل کونسل کے مطالبات پورے نہ ہوے تو پرائیویٹ کالجز داخلے نہ کرنے کا بھی اعلان کردیا ۔ پامی پاکستان کے صدر پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمن کا کہنا تھا کہ پی ایم سی کی غلط پالیسیاں میڈیکل ایجوکیشن کو تباہ کر رہی ہیں ۔پی ایم سی کونسل ناتجربہ کار لوگوں کے حوالے کر دی گئی ہے۔