کوئٹہ:اپوزیشن کے 17 ارکان صوبائی اسمبلی کیخلاف مقدمہ درج

June 20, 2021


کوئٹہ میں پولیس نے اپوزیشن کے 17 ارکان صوبائی اسمبلی کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ، دوسری جانب وزیر اعلیٰ بلوچستان اور پولیس افسران کے خلاف مقدمہ درج کرانے کیلئے اپوزیشن کی درخواستوں پر کوئی پیش رفت نہ ہو سکی۔

اپوزیشن ارکان اسمبلی کے خلاف مقدمہ بجلی روڈ پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمے میں کار سرکار میں مداخلت، کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی اور پولیس اہلکاروں پر حملے کی دفعات شامل ہیں ۔

مقدمے کے متن کے مطابق، جمعہ کو بجٹ اجلاس کے موقع پر اپوزیشن ارکان نے اپنے حامیوں کے ساتھ اسمبلی گیٹ زبردستی بند کرائے، پولیس اہلکاروں کے ساتھ دھکم پیل کی، اُن پرحملے کیے، وردیاں پھاڑ دیں جس سے 5پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔